August 05, 2020

پونے کی سیرم کمپنی نے ایک ہزار روپے میں کورونا ویکسین فروخت کرنے کا کیا اعلان

پونے کی سیرم کمپنی نے ایک ہزار روپے میں کورونا ویکسین فروخت کرنے کا کیا اعلان

ممبئی-22 جولائی( اردو لیکس) پونے کی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا فارما کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آدر پونا والا نے بتایا کہ ہندوستان میں ان کی کمپنی آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعاون سے کورونا وائرس کی جو ویکسین تیار کررہی ہے اس کی قیمت ایک ہزار روپے ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی  ‘کووی شیلڈ’ کے نام سے ہندوستان میں ویکسین تیار کررہی ہے۔ کووی شیلڈ کو پونے میں ہماری یونٹ سے  ملک کے ساتھ ساتھ تمام کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں تقسیم کیا جاے گا ۔ ایک اندازے کے مطابق یہ دنیا کی پہلی کوویڈ ۔19 ویکسین ہو سکتی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کووی شیلڈ ویکسین کا اگست میں انسانوں پر پہلا تجربہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جاریہ ہفتے ٹرائلز کی اجازت کے لئے  ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا کو درخواست دیں گے اور اجازت ملتے ہی انسانوں پر جانچ شروع کردیں گے۔آدر پونے والا نے کہا کہ ملٹی نیشنل فارما کمپنی آسٹرا زینیکا کے ساتھ معاہدے کے مطابق ، ان کی کمپنی آئندہ سال تک  پونے یونٹ میں 100 کروڑ ویکسین  تیار کرے گی۔ امید ہے کہ نومبر تک کم سے کم 30 سے ​​40 کروڑ ویکسین جاری کی جائیں گی۔ ایک اندازے کے مطابق ہر ماہ 6 کروڑ ویکسین تیار کی جاسکتی ہیں جن میں سے نصف (3 کروڑ) ہندوستان کے لئے  مختص کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین مارچ 2021 تک لوگوں کی ایک بڑی تعداد میں پہنچ سکتی ہے 

Post source : Urduleaks