نیشنل

گنیش پنڈال میں ڈانس کرنے والے نوجوان کی ہارٹ اٹیک سے موت۔ویڈیو وائرل

حیدرآباد : ریاست آندھرا پردیش میں گنیش پنڈال میں ڈانس کرنے کے دوران ہارٹ اٹیک سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ وہاں موجود جو افراد ڈانس کا ویڈیو بنا رہے تھے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان ناچتے ناچتے اچانک گر پڑا اور اس کی موت ہو گئی۔

 

 

یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع ستیہ سائی میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 26 سالہ پرساد ضلع کے دهر مارم میں گنیش کی مورتی کے پنڈال میں كل رات میوزک پر رقص کر رہا تھاتاہم اچانک وہ رقص کے دوران گرپڑا جس کے بعد اس کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیاگیا

 

 

جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد اسے مردہ قرار دیا۔ ڈاکٹرس نے کہا کہ ہارٹ اٹیک موت کی وجہ ہے۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

 

حالیہ دنوں میں ورزش کرنے کے دوران اور اچانک قلب پر حملےسے ہونے ہونے والی اموات کے کیسس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button