جنرل نیوز

کینسر زدہ بچوں کے لئے ہوائی جہاز سفر کا اہتمام۔بچوں نے اپنی آخری خواہش ظاہر کی تھی: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

نئی دہلی ( پریس ریلیز /  مطیع الرحمن عزیز) ”سی پی اے اے فاﺅنڈیشن“ کینسر پیشنٹ ایڈ ایسو سی ایشن کے پلیٹ فارم سے منعقدہ پروگرام ”کینسر متاثرہ بچوں کو جہاز کا سفر“ میں مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے شرکت کیا اور متاثرین بچوں کے درمیان تحفہ بھی تقسیم کیا ۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے بتایا کہ جب ان بچوں سے میری ایک تقریب میں ملاقات ہوئی اور میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کی زندگی کی آخری خواہش مجھے بتاﺅ ۔ تو سب بچوں نے بتایا کہ ہماری آخری خواہش ہے کہ ہم ہوائی جہاز میں سفر کریں، یہ سن کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے، اور میں نے ان کی خواہش کیلئے انتظامات کئے ۔واضح رہے کہ یہ پروگرام ممبئی شہر کی ایک تنظیم سی پی اے اے کے پلیٹ فارم سے مہیا کیا گیا تھا ، جس میں دس ڈاکٹروں کی ٹیم بھی شمولیت کر رہی تھی۔ جس میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے شرکت کرتے ہوئے بچوں اور ان کے اہل خانہ کی تکلیف کے لمحہ میں ان کی دکھ بھری حالت کو سانجھا کرنے کی ایک کوشش کی ہے۔ اللہ شرف قبولیت بخشے۔
آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی کل ہند صدر اور بانیہ ہیرا گروپ آف کمپنیز عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے گزشتہ دنوں کچھ آزمائشوں کے درمیان آنے کے بعد سے اس طرح کے راحتی کام کاج رک گئے تھے، لیکن اس سے قبل ملک اور دنیا بھر کے کسی بھی معاملے میں متاثرین کے لئے راحت کا سامان مہیا کرانے کی بھر پور کوشش کی جاتی تھی۔ اس بات کی خوشی کا اظہار کیا جانا چاہئے کہ بہت بڑی سازش کے بعد عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ایک بار پھر سے اپنی پریشانی بھری زندگی سے باہر نکل رہی ہیں، اور دنیا کے لوگوں کو بلا تفریق مذہب وملت امداد پہنچا رہی ہیں۔
عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے جن امور کو دنیا بہت دن تک نہیں بھول سکتی جو انہوں نے انجام دیا تھا اس میں سے اگر شمار کیا جائے تو کویت میں پھنسے ہوئے پینتیس سو افراد کی رہائی تھی، جن کو کویت کی کسی کمپنی نے بلا کر بے یار ومددگار کر دیا تھا، یہاں نہ ان لوگوں کو کوئی کھانا کھلانے والا تھا اور نہ واپس وطن بھیجنے والا۔ ایسی حالت میں مکمل 3500افراد کو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ان کو بازیاب کراتے ہوئے وطن بھیجا تھا۔ دوسرا سب سے بڑا واقعہ بتایا جائے تو کیرل میں سیلاب متاثرین کو راحت پہنچانے کا تھا، جس میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کروڑوں روپئے سے زیادہ رقم اور سیکڑوں کنٹل اناج بھیج کر راحت رسانی کی تھی۔ اس کے علاوہ اری بم دھماکہ میں شہید بیس فوجی جوانوں کے گھر والوں کو دہلی بلا کر انہیں نوازا تھا اور ان کے بچوں کے اخراجات کے لئے نقد ماہانہ رقم مہیا کرایا تھا۔ تو اس طرح کے سیکڑوں ایسے واقعات ہیں جو قابل ذکر ہیں، آج کینسر زدہ بچوں اور ان کے اہل خانہ کو جو فرحت دینے کی کوشش عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ صاحبہ کے ذریعہ کی گئی ہے وہ قابل ستائش ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button