جنرل نیوز

اُردو زبان اور اُردو صحافت کا تحفظ اور ہماری ذمہ داریاں مرزا افضل بیگ صدر صدائے اردو سوسائٹی نظام آباد کی محبان اردو سے اپیل

نظام آباد/26 ڈسمبر (اردو لیکس) مرزا افضل بیگ تیجان صدر صدائے اُردو سوسائٹی۔نظام آباد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی اور سلگتے ہوئے ماحول ہر آے دن پیش آرہی سنگین صورتحال کے دوران اُردو زبان کو صفحہ ہستی سے مٹا نے کی مذموم سازشیں کی جارہی ہے۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محبان اُردو اور اُردو ادب و صحافت کو چاہیے کہ ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئےاُردو زبان کی بقاء و تحفظ کے لئے کمر بستہ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین اُردو منظم سازش کے تحت اردو میڈیم اسکولوں کو رفتہ رفتہ بند کروایا جارہا ہے مرکزی حکومت کی جانب دی جارہی پری میٹرک اسکالر شپ کو منسوخ کیا گیا۔ اُردو زبان سے بے اعتنائی دین سے دوری کا سبب بن رہی ہے اور ہمارے کئی بچے مادری زبان اُردو سے دوری کی وجہہ سے مرتد بھی ہورہے ہیں۔

 

مرزا افضل بیگ تیجان نے کہا کہ حکومت انگلش میڈیم کے ذریعہ تعلیم کے نام پر بچوں کو اور مسلم معاشرے کو دین سے دور کرنے کی منظم سازش کی جارہی ہے۔ دین اور شریعت کو سمجھنے کے لئے اُردو زبان سے واقفیت اور وابستگی لازمی ہے کہا جاتا ہے کہ قوموں کا وجود انکی زبانوں سے ہوتا ہے اور اگر زبان کو ختم کردیا جائے تو یقیناً قوم کا وجود بھی باقی نہیں رہتا ان حالات و واقعات کے پیش نظر مسلمان اور محبان اُردو اپنی مادری زبان اُردو کے تحفظ و ترقی ترویج کے لئیے لازمی طور پر عملی میدان میں آئیں۔اُردو زبان اور اُردو صحافت سیکڑوں سالہ اپنی تاریخ رکھتی ہے جو ملک کی جدو جہد آزادی میں اُردو زبان اور اُردو صحافت نے اہم کلیدی کردار ادا کیا ہے اُردو زبان نے ہی ملک کی تحریک آزادی میں ” *انقلاب زندہ باد ” اور” آواز دو ہم ایک ہیں”* جیسے انقلابی نعرے دیئے ہیں آج اسکے وجود کو تاہ ذہن تنگ نظر و فرقہ پرستوں سے خطرہ لاحق ہونے لگا ہے اُردو جیسی شیریں و لشکری زبان کو مٹا نے کے لئے تعصب پسند عناصر سرگرم عمل ہیں اُردو زبان کی حفاظت کے لیے محبان اُردو ان ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے جانفشانی سے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ بچوں کو انگریزی تعلیم کے ساتھ اُردو زبان بھی ضرور سکھائی جائے۔

 

اُردو صحافت کو ترجیح دیں اُردو اخبارات ورسائل وجرائد کی خریداری کے علاوہ ان اخبارات میں اشتہارات دینے کے ساتھ ساتھ اپنے تجارتی و کاروباری اداروں پر دوسری زبانوں کے ساتھ ساتھ اُردو زبان میں سائین بورڈس وغیرہ تحریر کی کریں دور حاضر میں سوشل میڈیا نے اپنی ایک شناخت بنائی ہے اس پلیٹ فارم پر رومن انگریزی کے بجائے اردو زبان میں اپنی پوسٹ تحریر کریں اس لئے کہ اردو زبان عالمی سطح پر اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے محبان اُردو کو چاہیے ہر گھر پر کوئی ایک اخبار لازمی طور پر منگوائے جسکی قیمت 5 سے 7 روپیے ہوگی سرمایہ دار وں تاجرین سے گزارش کی جاتی ہے کہ اردو اخبار خرید کر اور اُردو اخبارات میں اشتہارات دے کر باالراست طور پر تعاون کرنے کے مماثل ہوگا جس کے ذریعے تجارت کو بھی فروغ ملے گا اور اردو کی بقاء کے لئیے آپکی شرکت درج ہو گی۔ اسکے علاوہ انگلش میڈیم اسکولوں میں اُردو کا ایک مضمون روز آنہ لازمی طور پر پڑھانے کے لیے اسکول انتظامیہ ایک اردو استاد کا نظم کریں تاکہ ان مدارس میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کو اُردو زبان میں مہارت حاصل ہوسکیں مرزا افضل بیگ تیجان نے بیان کے آخر میں محبان اردو سے پرزور اپیل کی کہ وہ اردو کے فروغ اور اس کی بقاء کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلائیں تاکہ اس زبان کا تحفظ ہوسکیں

بقول شاعر کہ _میں ایک چراغ ہوں دیوار ہے نہ چھت میری ہوائیں کرتی ہے پھر بھی مخالفت میری میں بادشاہ ہوں گزرے ہوئے زمانے کا سمٹ کے رہے گئی گھر میں یہ سلطنت میری_*

متعلقہ خبریں

Back to top button