جنرل نیوز

جنگاؤں میں عازمین حج کا ایک روزہ تربیتی پروگرام

جنگاؤں: معتمد حج سوسائٹی ضلع جنگاؤں محمد خواجہ مجتہد الدین کی اطلاع کے بموجب ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کی جانب سے صادق فاؤنڈیشن کے اشتراک سے 9 مارچ 2024 بروز ہفتہ صبح 10 بجے تک شام 5 بجے0تک وجیا اے سی فنکشن ہال نزد بلال مسجد جنگاؤں میں عازمین حج کے لیے ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے

 

جس کی صدارت مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی فرمائیں گے بطور مہمانان خصوصی مرکزی حج کمیٹی کے ماسٹر ٹرینر مولانا سید مظہر القاسمی نقشبندی کے علاوہ چیف ایگزیکٹو آفیسر تیلنگانہ حج کمیٹی شیخ لیاقت علی صاحب ضلع کلیکٹر جنگاؤں رضوان بادشاہ شیخ کے علاوہ مولانا مفتی نوید سیف حسامی ڈاکٹر عبدالمعز، سرور محی الدین غازی، توفیق الرحمن اور دیگر شرکت کریں گے مولانا مظہر القاسمی نقشبندی پروجیکٹر کی مدد سے مناسک عمرہ و حج اور زیارت مدینہ منورہ پر تفصیلی بیان فرمائیں گے متحدہ ضلع ورنگل کے عازمین حج کے علاوہ پڑوسی اضلاع سدی پیٹ بھونگیر کے عازمین حج کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

 

اراکین استقبالیہ محمد صمد، مسیح الرحمن ، انور شریف، حفیظ، جلیل اور دیگر نے تلنگانہ حج کمیٹی کے ذریعے یا پرائیویٹ ٹور اپریٹرز کے ذریعے جانے والے تمام عازمین حج سے اس تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے کی گزارش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button