August 05, 2020

نارائن پیٹ میں صفائی سے متعلق شعور بیداری کیلئے بیانرس کی رسم اجرائی

نارائن پیٹ میں صفائی سے متعلق شعور بیداری کیلئے بیانرس کی رسم اجرائی

نارائن پیٹ: 31 جولائی (اردو لیکس) بقر عید کے دن ایک اور ذمہ داری “محلہ کی صفائی ہماری ذمہ داری” کے عنوان پرٹیم بقرعید’ الہدی ویلفیئرسوسائٹی ودیگر کی جانب سے بیانرس کی طباعت عمل میں آئی۔ نارائن پیٹ ڈی ایس پی۔نے بیانرس کی رسم اجرائی انجام دی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نے کہاکہ صفائی کیلئے نوجوانوں کی جانب سے شعور بیدار کیا جارہا ہے جو کہ قابل ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے عوام سے عید کے دن صفائی کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کی۔سماجی دوری بناے رکھنے اور ماسک کا استعمال کے ساتھ ساتھ سائنیٹزر کا استعمال کر نے کو کہا۔بعد ازاں نارائن پیٹ میونسل کمشنر سرینواسن نے بھی ٹیم بقر عید کے پوسٹر کی رسم اجرا ئی انجام دی۔اس موقع پر الہدی ویلفئیر سوسائٹی نارائن پیٹ کے زمداروں و دیگر موجود تھے

 

Post source : Urduleaks