اسپشل اسٹوری

آندھراپردیش نشہ میں دھت لڑکی کا سڑک پرہنگامہ۔ ویڈیو دیکھیں

وجئے واڑہ: ریاست آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں نشہ میں دھت ایک لڑکی نے سڑک پرہنگامہ کھڑا کردیا۔ وجئے واڑہ اولڈ سٹی کے کتہ پیٹ برج کے پاس گزشتہ دو تا تین دنوں نے شراب پی کرسوجانے والے اپنے باپ کو لینے کیلئے نوجوان لڑکی وہاں پہنچی۔ وہاں ان کے درمیان کچھ تنازعہ ہوگیا جس کے بعد لڑکی نے بھی شراب پی لی اورہنگامہ آرائی کی جس کی وجہہ سے ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔ بعد ازاں لڑکی اوراس کے باپ دونوں کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اورپولیس نے اس معاملہ میں ہنگامہ آرائی کا کیس درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button