تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ بی آر ایس رکن کونسل کویتا کی رہائش گاہ پر آئی ٹی کے دھاوے

حیدرآباد _ 15 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی دختر و بی آر ایس کی رکن کونسل کویتا کے گھر پر آئی ٹی کے دھاوے  جاری ہیں آئی ٹی حکام کویتا کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہے ہیں۔ آئی ٹی دھاوے میں دہلی کے 10 اہلکاروں کی ایک ٹیم نے حصہ لیا۔ ایسا لگتا ہے کہ آئی ٹی نے ای ڈی حکام کے ساتھ مل کر یہ تلاشی لے رہے ہیں انہیں چار ٹیموں میں تشکیل دیا گیا اور تلاشی مہم جاری ہے۔ آئی ٹی دھاوے کے پیش نظر کویتا کی رہائش گاہ کے قریب بھاری تعداد میں پولیس تعینات کردی گئی ہے ۔ دوسری طرف، سپریم کورٹ نے شراب کے معاملے میں ای ڈی کے سمن کو منسوخ کرنے کے لیے کویتا کی درخواست کی سماعت اس ماہ کی 19 تاریخ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button