بزنس

کرناٹک اور مہاراشٹرا کے 2 کوآپریٹو بینکس بند۔ آر بی آئی کا فیصلہ

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا نے ریاست مہاراشٹرا اور کرناٹک کے دو کوآپریٹو بینکوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ آر بی آئی صارفین کے تحفظ کے پیش نظر متعدد بینکوں کے طریقہ کار پر نظر رکھتا ہے اور خامیاں پائے جانے پر ان کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے۔ آر بی آئی نے دو کوآپریٹو بینکوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔

 

 

 

بند ہونے والے بینک کرناٹک کے تمکور میں واقع شری شاردا مہیلا سہکاری بینک اور مہاراشٹر کے ستارا میں ہری ہریشور بینک ہیں۔ ریزرو بینک کا کہنا ہے کہ دونوں بینکوں کے پاس کام جاری رکھنے کے لیے ضرورت کے مطابق سرمایہ نہیں تھا۔ اس کے علاوہ دونوں بینکوں کے لیے کمائی کا کوئی امکان باقی نہیں رہا۔ ایسے حالات میں ان کے لائسنس منسوخ کرنا ضروری تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button