نیشنل

اپوزیشن کا اتحاد بی جے پی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: چیف منسٹرتمل ناڈو

نئی دہلی: چیف منسٹرتمل ناڈو ایم کے اسٹالن نے پارٹی کی زیر قیادت سیکولر پروگریسو الائنس (ایس پی اے) کے قائدین کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ ریاستی وزیر وی سینتھل بالاجی کی گرفتاری کے معاملے میں بی جے پی کے انتقامی رویہ کی مخالفت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ پورے ملک میں اپوزیشن کا ایک ساتھ آنا ‘جابر’ بھارتیہ جنتا پارٹی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ سیکولرپرگریسیو الائنس کے قائدین نے منی لانڈرنگ کیس میں سینتھل بالاجی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کل کوئمبتور میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اوراسے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف بی جے پی کے ذریعہ شروع کیا گیا سیاسی انتقام قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button