تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں لڑکا اور لڑکی کی نعشیں درخت سے لٹکی پائی گئیں

نلگنڈہ _ 27 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں ایک درخت سے لڑکا اور لڑکی کی نعشیں لٹکی پائی گئیں ۔ جس سے سمجھا جاتا ہے کہ عاشق اور معشوقہ نے درخت سے لٹک اجتماعی طور پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ  ضلع نلگنڈہ میں ناگرجناساگرپراجکٹ کے قریب پیش آیا۔ان دونوں کی نعشیں شناخت نہیں ہوسکی۔یہ نعشیں،ایک درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئیں۔قریب میں کیڑے ماردوا کی بوتل بھی دیکھی گئی۔سمجھاجاتا ہے کہ محبت میں ناکامی کی وجہ سے ان دونوں نے یہ انتہائی اقدام کیا۔وہاں قریب میں ایک بائیک بھی پائی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیا۔ اور ان دونوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button