September 29, 2020

امیت شاہ کی صحت یابی کیلئے روزہ رکھنے بی جے پی کے مسلم قائد کا اعلان

امیت شاہ کی صحت یابی کیلئے روزہ رکھنے بی جے پی کے مسلم قائد کا اعلان

نئی دہلی-4 اگست( اردو لیکس)مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر سن کر کئی سیاسی قائدین نے ان کے جلد صحت یاب ہونے کے لیے دعائیں کررہے ہیں، لیکن کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم بی جے پی قائد نے روزہ رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے موضوعِ بحث بن گیا ہے۔  شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے بی جے پی قائد جاوید قریشی نے امیت شاہ کی صحت یابی کے لیے ‘روزہ’ رکھنا شروع کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ روزہ اس وقت تک رکھیں گے جب تک کہ امیت شاہ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی نہ آ جائے۔بتایا جاتا ہے کہ جاوید قریشی نے گزشتہ ہفتہ بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کی کورونا سے صحت یابی کے لئے بھی روزے رکھے تھے، اور اب انھوں نے امیت شاہ کے لیے بھی روزہ رکھنا شروع کر دیا ہے 

Post source : Urduleaks