تلنگانہ

وائی ایس شرمیلا گرفتار _ پولیس نے پدایاترا کی اجازت منسوخ کردی

ورنگل _ 19 فروری ( اردولیکس)  وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا کو  بی آرایس کے رکن اسمبلی شنکر نائیک کے خلاف نامناسب ریمارکس پر گرفتار کرلیاگیا۔رکن اسمبلی کے حامیوں اور بی آرایس کے کارکنوں نے ان کی محبوب آباد میں جاری یاترا کو روک دیاجس سے وہاں پر کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی۔ پولیس، شرمیلا کو گرفتارکرتے ہوئے پولیس اسٹیشن لے گئی۔بی آرایس لیڈروں نے شرمیلا کے خلاف پولیس سے شکایت کی جس کے بعد ایس سی، ایس ٹی انسداد مظالم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔پولیس نے ان کی یاتر ا کی اجازت بھی منسوخ کردی۔پولیس نے کہا کہ شرمیلا کو امن و سلامتی میں خلل ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button