جرائم و حادثات

ہاسپٹل کی عمارت میں لگی بھیانک آگ، ڈاکٹراوران کے دو کمسن بچوں کی موت

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش کے ضلع تروپتی میں آگ لگنے کےبھیانک واقعہ میں ایک ڈاکٹراوران کے دونوں بچوں کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق رینی گنٹہ بھگت سنگھ کالونی میں ڈاکٹرروی شنکرریڈی کا خانگی ہاسپٹل ہے، اوروہ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ اسی عمارت کی اوپری منزل میں رہا کرتے تھے۔

آج صبح اچانک ہاسپٹل کی اوپری منزل جہاں ڈاکٹرخاندان کے ساتھ مقیم تھے اچانک آگ لگ گئی، اس حادثہ میں ڈاکٹرزندہ جل کرہلاک ہوگیا جب کہ ان کے دونوں بچوں کو 12 سالہ بھرت اور15 سالہ کارتیکا کو عمارت سے نکال کرہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکے، پولیس نے آتشزدگی سے متاثرہ عمارت میں پھنسی ہوئی ڈاکٹرکی بیوی اورساس کو بچالیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button