انٹر نیشنل

حج کرنے کا واحد طریقہ اجازت نامے کا حصول ہے۔ سعودی وزارت حج 

ریاض ۔ کے این واصف 

سعودی اعلیٰ علماء کمیٹی نے پچھلے ہفتے داخلی عازمین پر حج پرمٹ حاصل کو شرعی تقاضا بتایا تھا۔ اسی موضوع پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کو اجازت نامہ حاصل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ حج کا اولین اقدام اجازت نامے کا حصول ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا خود کو سزا کا مستحق ٹھہراتا ہے۔

 

وزارت نے مزید کہا ہے کہ نہ عمرہ ویزہ نہ سیاحت نہ وقتی ملازمت یا وزٹ اور نہ ہی ٹرانزٹ ویزے کے حامل افراد کو حج کی اجازت ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں یا مقیم غیرملکیوں کے حج کا واحد راستہ حج پیکٹ کی خریداری اور اجازت نامے کا حصول ہے جبکہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کے لیے حج کمپنیوں سے رجوع کرکے حج ویزہ حاصل کرنا ہے۔

 

وزارت نے جعلی اور فرضی حج کمپنیوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج کے متعلق تمام معاملات آفیشل ویب سائٹ یا نسک ایپ کے ذریعہ انجام دیئے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button