نیشنل

دہلی قتل کیس۔ ملزم آفتاب کو لے جانے والی پولیس ویان پر حملہ، ہجوم تلواریں لے کر پہنچ گئے

حیدرآباد: شردھا قتل کیس کے ملزم آفتاب کو لے جانے والی پولیس ویان پر حملے کی کوشش کی گئی ۔ بتا دیں کہ آفتاب پر یہ حملہ ایف ایس ایل آفس کے باہر کیا گیا۔حملے کے دوران آفتاب کو پولیس ویان میں لے جایا جا رہا تھا کہ وہاں موجود کم از کم 3-4 افراد نے گاڑی پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دو افراد کو ایف ایس ایل آفس کے باہر تلواروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ہی حملے کے دوران حملہ آوروں نے کہا کہ اگر کوئی اس طرح کی حرکت کرے گا تو ہم اسے نہیں بخشیں گے۔ حملے کی جو ویڈیو منظر عام پر آیا ہے اس میں آفتاب پولیس ویان کے اندر ہے اور اس کے باہر دو افراد ہاتھوں میں تلوار لیے اسے دھمکیاں دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

بتادیں کہ ویڈیو میں ایک شخص تلوار لہراتے ہوئے دھمکی دیتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ اس دوران ایک آفیسر نے بندوق نکال کر حملہ آوروں کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی اور فائر کرنے کی وارننگ دی۔ اسی دوران پولیس ویان کے آگے سے گزرتے ہوئے حملہ آوروں نے ویان کا پیچھا بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button