جرائم و حادثات

منچریال میں کریم نگر کمشنریٹ کے سب انسپکٹرکی ہنگامہ آرائی

عادل آباد: ریاست تلنگانہ کے منچریال میں ایک سب انسپکٹرنے حالت نشہ میں ہنگامہ آرائی کی۔ منگل کی رات کریم نگرپولیس کمشنریٹ کے بیجنکی پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایس آئی تروپتی نے اپنے دوستوں کے ساتھ امبیڈکرچوراہے کے پاس شراب پی کو ہنگامہ کھڑا کردیا۔ مقامی افراد نے پولیس کنٹرول روم کو اس بات کی اطلاع دی۔ اطلاعات ہیں کہ وہاں پہنچنے والے بلو کوٹ کے جوانوں سے سب انسپکٹراوراس کے ساتھی الجھ گئے۔ ان کا ٹیاب بھی توڑ دیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے ان کی کارکو ضبط کرکے انھیں پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button