اسپشل اسٹوری

آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ کی فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے تین مسلمانوں کی تفصیلات

ممبئی _ 2 اگست ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن کے قریب جے پور-ممبئی سنٹرل ایکسپریس ٹرین میں آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ کی فائرنگ میں چار افراد بشمول تین مسلمان جاں بحق  ہو گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں حیدرآباد کے  رہنے والا سید سیف الدین بھی شامل ہے۔ ان  کا تعلق نامپلی بازار گیاٹ سے ہے اور ان  کی تین بیٹیاں ہیں۔ تینوں میں سب سے چھوٹی لڑکی صرف چھ ماہ کی ہے۔ سیف اللہ  حیدرآباد کی گجراتی گلی میں ایک موبائل شاپ میں کام کرتے تھے ۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ دکان کے مالک کے ساتھ اجمیر درگاہ سے واپس آ رہے تھے۔ انھوں نے ممبئی کے راستے حیدرآباد پہنچنے کا منصوبہ بنایا تھا اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ سید سیف الدین کی میت ان کے آبائی مقام بیدر منتقل کی جارہی ہے

 

کانسٹیبل چیتن نے 48 سالہ اصغر شیخ کا بھی  قتل کر دیا۔ بہار کے مدھوبن ضلع سے تعلق رکھنے والے اصغر شیخ پہلی بار نوکری کے لیے ممبئی جا رہے تھے ۔ وہ جے پور میں تین سال کی عمر سے چوڑیاں بیچ رہے تھے ۔ لیکن آمدنی کافی نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے ممبئی جانے کے لیے اسی  ٹرین میں سوار تھے جس میں کانسٹیبل چیتن نے گولیاں چلائیں۔ جس میں وہ بھی جاں بحق ہوگئے۔ اصغر کی  بیوی، چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

 

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایک اور شخص محمد عبدالقادر تھے  وہ 25 سال سے مہاراشٹر کے نالہ سوپارہ میں رہ رہے تھے ۔ ان کی  بیوی، دو بیٹے، ایک بہو اور ایک پوتا ہے۔ ان کا خاندان دبئی میں مقیم ہے اور وہ تنہا یہاں رہتے تھے ممبئی میں کچھ کام کے لئے روانہ ہوئے تھے یہ واقعہ پیش آیا ۔ واضح رہے کہ کانسٹیبل چیتن نے تین مسلمانوں کے ساتھ اے ایس آئی ٹیکا رام مینا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button