September 29, 2020

تلنگانہ میں کورونا کے کیسس 80ہزار سے تجاوز۔ 637 اموات

تلنگانہ میں کورونا کے کیسس 80ہزار سے تجاوز۔ 637 اموات

حیدرآباد10  اگست (اردولیکس)  تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 1256نئے معاملات درج کئےگئے جس کے ساتھ ہی اس وبا سے متاثر جملہ افراد کی تعداد 80,751ہوگئی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس موذی مرض سے مزید دس افراد کی موت ہوئی۔ان نئی اموات کے ساتھ ہی اس سے مرنے والوں کی تعداد 637ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران روبہ صحت ہونے والے افراد کی تعداد 1587رہی۔اس بلیٹن کے مطابق ریاست میں روبہ صحت ہونے کی شرح 71.31ہے جبکہ ملک گیر سطح پر روبہ صحت ہونے کی شرح 68.78درج کی گئی ہے۔ریاست میں 22,528سرگرم معاملات ہیں۔جی ایچ ایم سی حدود میں سب سے زیادہ 389معاملات کل شب تک درج کئے گئے جس کے بعد ضلع رنگاریڈی کا نمبر آتا ہے جہاں 86معاملات درج کئے گئے۔تیسرے نمبر پر ضلع سنگاریڈی کا نمبرآتا ہے۔اس ضلع میں 74نئے معاملات درج کئے گئے۔

Post source : Urduleaks