جرائم و حادثات

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب کپڑوں کی دکان میں بھیانک آگ

حیدرآباد _ 9 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد کے علاقے سکندرآباد میں آتشزدگی کا ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب پالیکا بازار میں دھماکہ سیلز کپڑوں کی دکان پر  آگ۔ لگ گئی یہ آگ  آس پاس کی دکانوں تک بھی پھیل گئی ۔ آگ لگنے کی وجہ سے وہاں پر گہرا دھواں پھیل گیا فائر بریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔

 

آگ بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہے تاہم آگ بڑے پیمانے پر پھیلنے اور دھواں اٹھنے کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کے لیے آگ بجھانا مشکل ہوگیا۔ اس بازار میں 400 سے زائد دکانیں ہیں۔ فائر حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو نہ پایا گیا تو بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔ مکمل تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی

متعلقہ خبریں

Back to top button