این آر آئی

الیاسمین اسکول کا سالانہ جلسہ، ننھے بچون کا قابل دید پروگرام

 

ریاض ۔ کے این واصف

الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ریاض (کے جی سکشن) نے اپنا 24 وان سالانہ جلسہ منایا۔ جس کا موضوع روشنی کا متلاشی پھول “سورج مکھی” Sunflower 🌻 تھا۔

اس تقریب میں مسز عذرا یوسف بانی و ڈائرکٹر Blossoms انٹرنیشل اسکول ریاض نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈاکٹر اشرف علی، صدر آل انڈیا یونائٹیڈ سوسائٹی ریاض اور نعیم عبدالقیوم نمائیندہ روبی ٹی وی نے مہمان اعزازی کے طور پر شریک رہے۔ کے جی کی بچیوں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت پرویز نے تقریب کا افتتاح کیا۔ مسز ریحانہ امجد نے استقبالیہ خطاب پیش کیا۔ جس کے بعد ننھے طلبا و طلبات دلچسپ و رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button