September 28, 2020

شیرخوار بچے کو فروخت کرنے والی ماں سمیت مددگار گرفتار۔ حیدرآباد پولیس کی کاروائی

شیرخوار بچے کو فروخت کرنے والی ماں سمیت مددگار گرفتار۔ حیدرآباد پولیس کی کاروائی

حیدرآباد 12 اگست (اردولیکس) حیدرآباد کی حبیب نگرپولیس نے دو ماہ کے بچے کو فروخت کرنے والی سنگدل خاتون سمیت اس کی مدد کرنے والے دیگرملزمین کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سبحان پورہ علاقہ کی رہنے والی خاتون زویا خاتون نے درمیانی افراد کی مدد سے ایک خاتون کو اپنا شیرخوار بچہ فروخت کردیا تھا۔ پولیس نے خاتون کے شوہرکی شکایت پرکیس درج کرتے ہوئے معاملہ کی چھان بین شروع کردی۔ پولیس نے شیرخواربچے کو فروخت کرنے والی خاتون درمیانی افراد اوربچے کو خریدنے والی خاتون جملہ 6 افراد کو گرفتارکرلیا۔

Post source : urduleaks