جنرل نیوز

جناب ریاست علی صدیقی تاج کی دختر نسیمہ بتول کو ایوارڈ

حیدرآباد 8- اگست ( راست)ممتاز ومعروف شاعر جناب ریاست علی صدیقی تاج کی دختر محترمہ نسیمہ بتول ایم اے بی ایڈ معلمہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول طویلہ ڈونگر سنگھ حافظ بابا نگر بنڈلہ گوڑہ2 زوجہ جناب تاج محمد خان سب انسپکٹر آف سی آر پی ایف کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا یہ ایوارڈ اردو مسکن سالارملت آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں صدر نشین ریاستی تلنگانہ اردو اکیڈیمی جنا ب محمد خواجہ مجیب الدین نے عطا کیا

 

نسیمہ بتول کا پہلا تقرردسمبر 1997 ء میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول سیتا رام باغ پر عمل میں آیا تھا انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہا ئی اسکول میسرم بارکس پر بھی خدمات انجام دیں ایوارڈ ملنے پر ہیڈ مسٹریس محترمہ نکہت سلطانہ ‘ اسکول اسٹاف ‘ ڈپٹی آئی اوایس محترمہ زینب سلطانہ ‘ انچارج جناب رام موہن راؤ ‘ اساتذہ قائدین نے مبارکباددی موصوفہ ممتاز دانشور وسماجی جہد کار جناب رِفعت صدیقی ( جدہ) کی ہمشیرہ ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button