انٹرٹینمنٹ

ٹیم انڈیا ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل _ شامی کی شاندار باولنگ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم ہوگئی ڈھیر

حیدرآباد _ 15 نومبر ( اردولیکس) ٹیم انڈیا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے آج اس نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دلچسپ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا سکور 398 رنز کا ٹیم انڈیا نے بڑا ہدف دیا ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جوابی وار کرتے ہوئے آخر تک لڑتے رہے اور بھارت کے 398 رنز کے تعاقب میں ہار گئے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 48.5 اوورز میں 327 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جس کے نتیجے میں بھارت 70 رنز سے جیت گیا۔ ڈیرل مچل (119 گیندوں پر 134، 9 چوکے، 7 چھکے) اور کین ولیمسن (73 گیندوں پر 69، 9 چوکے، 1 چھکا) نے کیویز بلے بازوں کے درمیان شاندار مقابلہ کیا۔ ہندوستانی گیند بازوں میں شامی نے 7  وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button