ایجوکیشن

تلنگانہ: اسکولس ساڑھے 6 بجے تک کھلےرکھنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

حیدرآباد: تلنگانہ محکمہ تعلیمات کی جانب سے چندرائن 3 کی لینڈنگ کے پیش نظر اسکول کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں نے واضح کیا کہ اسکول ٹائمنگ میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہیں ہوگی۔ پہلے محکمہ تعلیمات کی جانب سے یہ احکامات جاری کیے گئے تھے کہ 23 اگست کو چندرائن 3 کے لائیو ٹیلی کاسٹ کے لیے اسکولس ساڑھے چھ بجے تک کھلے رہیں گے۔ محکمہ تعلیمات نے اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ریسیڈینشل اسکولس میں طلبہ کو پروجیکٹر یا ٹی وی کے ذریعے چندرائن 3 کے چاند پر قدم رکھنے کا مشاہدہ کروایا جائے بقیہ تمام سرکاری اور خانگی اسکولس کے طلبہ کو گھروں میں ٹیلی ویژن یا موبائل پر اس کا مشاہدہ کرنے کی ہدایت دی جائے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کل شام کوئی بچہ چندرائن کی لینڈنگ نہیں دیکھ پاتا ہے تو جمعرات کے دن اسکول آنے کے بعد ان بچوں کو اس کا مشاہدہ ریکارڈیڈ کروایا جائے۔ ساتھ ہی یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ چند رائن 3 کی لینڈنگ دیکھنے کے لیے طلبہ کو اسکول سے باہر نہیں لے جایا جائے۔ واضح رہے کہ چندرائن 3 کل چاند پر قدم رکھنے والا ہے اس کے لائیو مشاہدے کے لیے قبل ازیں محکمہ تعلیمات نے تمام سرکاری و خانگی سکولس کے ڈی ای اوز اور پرنسپلزس کو احکامات جاری کرتے ہوئے بچوں کو ساڑھے چھ بجے تک اسکول میں رہنے کی ہدایت دی تھی یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے‌۔

متعلقہ خبریں

Back to top button