جنرل نیوز

جامعہ صدیقیہ فیض العلم کریم نگر میں پرچم کشائی

کریمنگر: جامعہ صدیقیہ فیض العلم کریم نگر میں 76 ویں یوم آزادی منائ گئ حضرت مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی مد ظلہ العالی ناظم جامعہ ھذا نے صبح قومی پرچم کو فضا میں لہرایا، پرچم کشائی کے بعد حضرت مولانا نے "جنگ آزادی میں مسلمان اور علماء کا کردار ” کے عنوان سے پر بہت ہی مؤثر اور پر سکون انداز میں مسلمانوں کی تاریخ اور علماء کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا، ہمارے ملک کو آزاد ہوکر 75 سال ہوگئے اور اس ملک کو کس سے آزاد کیا گیا ہے کیوں کیا آزاد کرایا گیا یہ جاننا ہم سب کے لئے اور ہماری نسلوں کے لئے ضروری ہے، یہ ملک ہمارا یے مسلمانوں نے آٹھ سو سال تک حکومت کی پہر انگریزوں نے قبضہ کیا تھا، دوسال تک لڑنا پڑا،

مسلمانوں کو کئ صعوبتیں برداشت کرنی پڑی ۔حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ نے انگریزوں کے خلاف فتوی دیا ، جس میں ہمارے علماء نے آزادی کے لئے مختلف تدبیریں کیں ، جس میں سب سے زیادہ قربانی دینے والے علماء ہیں پھر مسلمان ہیں پہر براداران وطن ہے، اس ملک میں رہنے کا سب کو حق ہے سب کو اپنے مذھب پر چلنے کی پوری آزادی یے، آزادی کے موقع پر سب کا خون بہا ہے ، فرق صرف اتنا ہے کہ کسی کا خون کم بہا کسی کا زیادہ۔۔۔۔ ہندوستان کو آزاد کرانے کی بڑی تاریخ ہے ،

بہرحال پہر اللہ تعالیٰ ایک ایسا موقع لائے کہ15 اگست 1947 کو ملک کو آزاد ہونا پڑا اور ملک آزاد ہوا، انگریز تو چلے گئے مگر جاتے جاتے جھگڑے چھوڑ کر چلے گئے، واقعتا یہ دن قابل مبارک ہے ملک کے حالات کے تناظر میں یہ بات بہت ہی اہم ہے کہ ہندوستان کو آزاد کرانے میں ہمارے آباء و اجداد کا مقصد اور غرض اس ملک میں تا قیامت اللہ کا کلمہ بلند و بالا اور باقی رہے اور مسلمان ہندوستان میں پوری آزادی کے ساتھ قرآن اور حدیث پر تا قیامت آزادی کے ساتھ عمل پیرا ہوسکے، مولانا کی دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا -اس موقع پر جامعہ ھذا کے اساتذہ مفتی محمد عبد الحمید قاسمی، مفتی شیخ مبشر الدین قاسمی، مولانا اویس فاروق حسامی، طلبہ و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button