تلنگانہ

نظام آباد میں تین مسلم اے این ایم کے تقررات _ بیرسٹر اویسی سے امیدواروں کا اظہار تشکر۔

نظام آباد: 19/ جون ( اردو لیکس ) بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی ضلع انتظامیہ سے نمایندگی کے باعث ضلع طب و صحت محکمہ کے تحت 67 اے این ایم کی جائیدادوں پر تقررات میں بی سی ای مسلم زمرہ میں تین مسلم اے این ایم کے تقررات عمل میں آئے ہیں۔

 

ضلع میں اے این ایم کی جائیدادوں پر تقررات کے اعلامیہ اور درخواستوں کی جانچ کے بعد پہلی فہرست 4/ جنوری 2023 کو جاری کرنے اور اس میں روسٹر سسٹم کے تحت بی سی ای مسلم تحفظات کو نظر انداز کرنے پر سعداللہ پی ایچ ایم اور مسلم امیدواروں نے بیرسٹر اسدالدین اویسی کو فون پر اس ناانصافی کی اطلاع دی تھی۔ صدر مجلس نے اس وقت کے ضلع کلکٹر نارایئن ریڈی سے فون پر بات کرتے ہوئے بی سی ای مسلم تحفظات پر عمل آوری کی ضرورت پر زور دیا تھا

 

اور ٹاؤن مجلس نظام آباد کے ذمہ داروں کو ضلع کلکٹر سے ملاقات کرنے اور فہرست کی منسوخی کے ذریعے مسلم تحفظات پر عمل آوری کے ذریعے مسلم امیدواروں کے تقررات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی اس طرح ضلع انتظامیہ نے اس فہرست کو منسوخ کردیا تھا تاہم دوبارہ 4/ اپریل 2023 کو ضلع طب و صحت محکمہ کی جانب سے جاری کردہ تقررات کی فہرست میں مسلم تحفظات کے تحت مسلم اے این ایم کی عدم شمولیت پر بیرسٹر اویسی نے دوبارہ اس مسئلہ پر ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے فون پر بات کی اور بار بار مسلم تحفظات پر عدم عمل آوری اور فہرست کی اجرائی پر سخت الفاظ میں مذمت کی۔

 

صدر مجلس کی ہدایت پر ٹاؤن مجلس کے قائدین نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے مسلم امیدواروں کے تقررات، مسلم تحفظات پر عدم عمل آوری پر احتجاج کیا اور ضلع طب و صحت عہدیدار ڈاکٹر سدرشنم سے بھی ملاقات کرتے ہوئے بار بار نمائیندگی کے باوجود عہدیداروں کی جانب سے عدم عمل آوری پر برہمی ظاہر کی تھی۔

 

اس طرح دوسری مرتبہ ضلع انتظامیہ نے تقررات کی فہرست کو منسوخ کرتے ہوئے مسلم تحفظات کی شمولیت کے ذریعے 67 اے این ایم کے تقررات میں بی سی ای زمرہ کے تحت 3 مسلم اے این ایم کو مقرر کرتے ہوئے 17/ جون کو احکامات حوالے کئے۔ مجلس اتحاد المسلمین کی مسلسل کامیاب نمائندگی پر تین تین مسلم امیدواروں اسماء ساکن نظام آباد کو موڑتاڑ پرائمری ہیلت سنٹر، شاہین ساکن ماکلور کو کمرپلی پرائمری ہیلت سنٹر اور اسری ترنم ساکن کوٹگیر کو مچکور پرائمری ہیلت سنٹر پر مقرر کیا گیا ۔

 

اس خصوص میں سعداللہ اور تینوں امیدواروں نے بیرسٹر اسد الدین اویسی سے اظہار تشکر کیا۔ علاوہ ازیں صدر ٹاؤن مجلس و ضلع تنظیم کے انچارج محمد شکیل احمد فاضل، ڈپٹی میئر مجلس محمد ادریس خان، معتمد ٹاؤن مجلس محمد شہباز احمد، شریک معتمد اعجاز حسین، خازن میر پرویز علی ٹاؤن باڈی تمام مجلسی کارپوریٹرس سے بھی اظہار تشکر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button