September 29, 2020

شہر حیدرآباد کوایک اوراعزاز۔ہندوستان کے بہترین شہر کا درجہ

شہر حیدرآباد کوایک اوراعزاز۔ہندوستان کے بہترین شہر کا درجہ

حیدرآباد 15 ستمبر(اردولیکس) موتیوں کے شہرحیدرآباد کورہنے اور کام کرنے کے معاملہ میں ملک کے بہترین شہر کا درجہ حاصل ہوا ہے۔ جے ایل ایل سٹی مومنٹم انڈیکس 2020میں دنیا کے بہترین شہر کا درجہ ملنے کے بعد تاریخی شہر کو اب ان 34 شہروں میں شامل کیا گیا ہے جورہنے اور کام کرنے کے لئے ہندوستان میں بہترین شہر شمار کئے گئے ہیں۔یہ درجہ ویب سائٹ Holidify.com کے سروے کے حصہ کے طورپر دیاگیا ہے۔یہ ویب سائٹ مسافرین کو ان کی ترجیحات کے مطابق صحیح منزل کی تلاش اور رکاوٹ سے پاک چھٹیاں منانے کے منصوبہ میں مدد دیتی ہے۔اس سروے میں حیدرآباد کو سرفہرست رکھاگیا ہے۔حیدرآباد کو 5میں سے 4اسکور حاصل ہوا ہے۔اس شہر نے ممبئی، پونے، بنگالورو اور چینئی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Post source : urduleaks