جنرل نیوز

ڈاکٹر محمد نصیرالدین منشاوی کی انعام یافتہ کتابیں بطور تحفہ پروفیسر عامر یوسف سابق وائس چانسلر الازہر یونیورسٹی قاہرہ مصر کو پیش کی گئیں

حیدرآباد: شعبہ اردو ،آرٹس کالج ،عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کردہ ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار کے موقع پر جناب پروفیسر سی گنیش ، صدر شعبہ اردو و پرنسپل آرٹس کالج ، عثمانیہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نصیرالدین منشاوی، استاد شعبہ اردو ، آرٹس کالج ، عثمانیہ یونیورسٹی کی انعام یافتہ کتابیں” سمندر کی گود میں ” اور ” مولانا شبلی نعمانی کی سوانح نگاریوں میں ادبی و تاریخی بصیرت” بطور تحفہ جناب پروفیسر عامر یوسف ، سابق وائس چانسلر ، الازہر یونیورسٹی ، قاہرہ مصر کو پیش کرتے ہوئے مؤخر الذکر مولانا شبلی پر لکھی گئی دنیا کی وہ واحد کتاب ہے جس میں مولانا شبلی کے قیام حیدرآباد کی ان قیام گاہوں کی تصاویر ہیں جہاں انہوں نے قیام کیا تھاجناب پروفیسر عبد الشکور ، سابق صدر شعبہ اردو، آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی و سابقہ ڈایریکٹر اردو اکیڈمی تلنگانہ بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button