September 29, 2020

سدرشن ٹی وی ملک کے لئے نقصان دہ : سپریم کورٹ کا ریمارک

سدرشن ٹی وی ملک کے لئے نقصان دہ : سپریم کورٹ کا ریمارک

نئی دہلی -15 ستمبر ( اردو لیکس) سپریم کورٹ نے ایک بار پھر سدرشن ٹی وی پر اپنی شدید برہمی ظاہر کی ہے۔اور کہا کہ آزادی صحافت کے نام پر جو چاہے وہ نشر نہیں کیا جا سکتا ۔ یو پی ایس سی جہاد پروگرام کو نشر نہ کرنے کی ہدایت  دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ سدرشن ٹی وی  ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔ نوئیڈا سے چلنے والا‘سودرشن ٹی وی’ شروع سے ہی اقلیتوں کی مخالفت میں پروگراموں کو پیش کرتے ہوئے تنازعہ پیدا کرتے آرہا ہے۔ اس دوران اس نے ایک متنازعہ  پروگرام  ‘UPSC جهاد’ شروع کیا۔اس پروگرام کی مخالفت کرتے ہوئے سابق آئی اے ایس عہدیدار امیتابھ پانڈے اور  ریکھا شرما نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی  تاکہ چینل پر نشر ہونے والے ‘یو پی ایس سی جہاد’ پروگرام کو فوری طور پر روک دیا جائے۔ عدالت عظمی نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سدرشن  ٹی وی کی کافی سرزنش کی ۔

Post source : Urduleaks