جنرل نیوز

24مئی کو جماعت اسلامی نظام آباد کی جانب سے پروجیکٹر پرمناسک حج کی تفہیم عازمین حج استفادہ حاصل کریں

نظام آباد/ 23 مئ (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان) جماعت اسلامی ہند کی جانب سے 24/ مئ بروز چہار شنبہ عازمین حج کے لیے ایک تربیتی اجتماع این این فنکشن پیالس بودہن روڈ نزد دھرم کانٹا نظام آباد پر صبح 10.30 تا عصر منعقد ہو گا اس اجتماع میں مہمان مقرر ڈاکٹر محمد رفیع الدین فاروقی حیدرآباد اسلامک اسٹیڈیز بذریعہ پروجیکٹر مناسک حج کی تفہیم کی جائے گی موصوف 23 کتابوں کے مصنف و مؤلف اور گزشتہ 30 سال سے عازمین حج کی خدمات انجام دے رہے ہیں

 

ان کے علاوہ دیگر علماء اکرام بھی مخاطب فرمائیں گے اس موقع پر مناسک حج و عمرہ اور سیرت صلی اللہ علیہ وسلم پر تمام عازمین حج کو ہدیہ پیش کی جائے گی خواجہ نصیر الدین ناظم ضلع جماعت اسلامی اربن نظام آباد نے تمام عازمین حج سے باپندی وقت کے ساتھ شرکت کی خواہش کی ہے خواتین عازمین حج کے لیے پردے کا اہتمام کیا گیا ہے مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبرات پر ربطِ پیدا کیا جاسکتا ہے

9533277016

9848357596

متعلقہ خبریں

Back to top button