اسپشل اسٹوری

تلنگانہ کے نرمل ضلع میں ایپا سوامیوں کے بھکتوں کو مسلم نوجوانوں نے کھلایا کھانا

، تلنگانہ کے ضلع نرمل میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس کو مثالی اقدام قراردیتے ہوئے سوشیل میڈیا پر اس کی ستائش کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق نرمل  ضلع کے جعفرپور گاوں میں چند مسلم نوجوانوں نے گاوں میں ایپا سوامیوں کے بھکتوں کے لئے کھانے کا اہتمام کیا۔اس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دیکھاجارہا ہے کہ مسلمان، ایپا سوامیوں کی خوشگواراندازمیں میزبانی کررہے ہیں۔

ایک ایسے وقت جب ملک میں بعض تنظیموں اور گوشوں کی جانب سے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے تلنگانہ میں مسلمانوں کا یہ اقدام ملک بھر کے لیے مثالی ثابت ہو رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button