جرائم و حادثات

حیدرآباد میں کار کی ٹکر سے چارمینار ایکسائز کے سرکل انسپکٹر صادق علی کی موت

حیدرآباد _ 14 فروری ( اردولیکس) حیدرآباد میں منگل کی رات پیش آئے سڑک حادثہ میں محکمہ آبکاری کے سرکل انسپکٹر کی موت ہوگئی اور ایک سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ شہر حیدرآباد کے ایل بی نگر میں ایک کار کے رانگ روٹ آنے سے پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل بی نگر میں   ایک کار جس نے یو ٹرن لیا اور غلط روٹ پر جاتے ہوئے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں چارمینار ایکسائز سی آئی صادق علی کی موت ہوگئی۔اور موٹر سائیکل پر سوار نارائن گوڑہ ایکسائز کے  ایس آئی محی الدین کو شدید چوٹیں آئیں۔

بتایا گیا ہے کہ چارمینار ایکسائز سی آئی صادق علی اور نارائن گوڈہ ایکسائز ایس آئی محی الدین منگل کی رات ایل بی نگر میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد ملک پیٹ واپس جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ تاہم کار ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا۔ کار ونوشا کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button