تلنگانہ

مکرم جاہ بہادر کے بڑے فرزند میر عظمت جاہ 9 ویں نظام مقرر

حیدرآباد _ 21 جنوری ( پریس ریلیز) نواب میر برکت علی خان والاشان مکرم جاہ بہادر آٹھویں نظام کی خواہش اور فرمان کے مطابق  ان کے  بڑے بیٹے میر محمد عظمت علی خان عظمت جاہ کو ان  کا جانشین  بنایا گیا ہے وہ  اپنے والد کی جگہ آصف جاہی سلطنت کے تمام علامتی، رسمی، عنوانی اور ذیلی مقاصد کے لیے آسف جاہی خاندان کے سربراہ  ہوں گے ۔ آصف جاہی خاندان کے رسم و رواج کی پیروی کرتے ہوئے، دعاؤں کے ساتھ ایک سادہ تقریب۔20 جنوری کو رات   8:30 بجے چومحلہ پیلس کے دربار ہال میں  نظام حیدرآباد کے قریبی ارکان خاندان ، ٹرسٹیز، قریبی دوستوں، خیر خواہوں اور عملے کے ارکان کی موجودگی میں منعقد کیا گیا تاکہ جانشینی کو تسلیم کیا جاسکے اور اسے رسمی شکل دی جاسکے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button