ایجوکیشن

تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں بھی "پہلا قدم” پروگرام کا آغاز _ 5+1 طریقہ کار سے طلباء میں سیکھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ

ایک نیے رحجان کے ساتھ 2023 میں "پہلا قدم” پروگرام کا آغاز, 5+1 طریقہ کار سے طلباء میں سیکھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ:

پداپلی میں محکمہ تعلیمات کی جانب سے بنیادی تعلیم کے استحکام کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ محکمہ تعلیمات نے گزشتہ تعلیمی سال سے فاؤنڈیشنل لیٹریسی اینڈ نیومریسی (FLN) بنیادی خواندگی اور اعداد شناسی کے نام سے” پہلا قدم تھولی مٹو” پروگرام شروع کیا ہے ۔ اس پروگرام سے طلباء کی سیکھنے کی صلاحیتوں میں قدرے بہتری آئی ہے ۔ تاہم محکمہ تعلیمات کے افسران نے گزشتہ تعلیمی سال سے تھولی مٹو کے نفاذ کے دوران میدان میں پیش آنے والے مشکلات کو تسلیم کرتے ہوئے اس باراسے جامعہ طریقے سے نافذ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔

 

لہذا جاریہ سال ضلع پداپلی کے تین ریسورس پرسنس اساتذہ کو پہلے ہی سے ریاستی سطح پر تربیت فراہم کی گئی ہے. یہ تربیت پہلی تا پانچویں جماعت تک کے طلباء میں پڑھنے ، لکھنے اور مطالعہ کی مہارتوں میں اضافہ کے لئے دی گئی ہے. اس ضمن میں 25/ جولائی 2023کو مضمون اردو کی ٹریننگ منعقد کی گئی ۔ یکم/ اگست کو مضمون ریاضی کی ٹریننگ منعقد کی گئی ہے ۔ اس تربیتی پروگرام میں ضلع پداپلی کے مختلف منڈلوں کے پرائمری اسکول کے اساتذہ نے شرکت کی ۔ اس تربیتی پروگرام کی تکمیل کے بعد اساتذہ کو 200 صفحات پر مشتمل کتابیں فراہم کی گئیں, جن میں اسباق اور پیریڈ پلان شامل ہیں ۔ طلباء کو ایس سی ای آر ٹی کے ذریعے تیار کردہ مشغلاتی پرچوں (ورک شیٹس) پر مشتمل ورک بک فراہم کیے گئے ۔ان ورک بک کے ذریعے اساتذہ پر کام کا بوجھ کم کرنے کےلئے اقدامات کیے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ یہ کام پروفیسر تحسین سلطانہ میڈم صدر شعبہ درسی کتب ایس سی ای آر ٹی کی رہنمائی و نگرانی میں مکمل کیا گیا اور بروقت تکمیل کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

 

اس تربیتی پروگرام میں ضلع پداپلی کے ڈی ای اومیڈم ڈی مادھوی صاحبہ نے اساتذہ سے مخاطب ہو کر اپنے زریں مشورں سے نوازا. انہوں نے اس موقع پر کہا کے پروگرام کو کامیاب بنانے کی ذمے داری ہم اساتذہ پر ہے. زبان اردو اور اردو میڈیم اساتذہ کی ہمت افزائی کرنے اور ان کے مسائل کو حکومت و اربابِ مجاز سے فی الفور یکسوئی کرنے کے لئے ان کی ٹیم ہمیشہ کمر بستہ ہے.

 

اس موقع پر شرکاء اساتذہ کی طرف سے ماڈل لیسن (model lesson) پیش کیا گیا, محترمہ زینت کو ثر صاحبہ نے demo دیا ۔

 

اکیڈمک مانیٹر نگ آفیسر ڈاکٹر پی ایم شیخ ، اسکول کامپلیکس کے صدر جناب مرلی نایک ریسورس پرسنس جناب سید افضل محی الدین ، محترمہ عائشہ طلعت صاحبہ ، محترمہ آصفیہ سلطانہ صاحبہ نے شرکت کی ۔

 

پروگرام کے اختتام پر شرکاء اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں تربیتی پروگرام اور ریسورس پرسنس کی جانب سے دیے گئے مواد کی ستائش کی گئی اور پروگرام کو کمرے جماعت تک عمل آوری کا تیقن دیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button