October 25, 2020

حیدرآباد میں محبت کی شادی کرنے والے نوجوان کا سسرالی رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل

حیدرآباد میں محبت کی شادی کرنے والے نوجوان کا سسرالی رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل

حیدرآباد _25 ستمبر ( اردو لیکس)حیدرآباد کے علاقے گچی باؤلی کے ایک نوجوان کا بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ چندنا نگر میں رہنے والے ہیمنت نامی نوجوان نے 10 جون کو اسی علاقے کی ایک لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی۔ان دونوں کے طبقات الگ الگ تھے نوجوان جوڑے نے شادی کے بعد  سے گچی باؤلی میں ٹی این جی وی او کالونی میں رہائش پزیر تھے ۔ہیمنت کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ جمعرات کی شام نامعلوم افراد نے ہیمنت کا اغوا کرلیا۔انہوں نے نے گچی باؤلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔جمعہ کی صبح ہیمنت سنگاریڈی میں مردہ حالت میں پایا گیا ۔ ہیمنت کے  افراد خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی کے والدین اور خاندان کے افراد نے  اپنی بیٹی سے محبت کی شادی کرنے پر برہم ہو کر ہیمنت کو  مار ڈالا۔ ہیمنت کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اوراس واقعے میں سسر، ساس، ماموں سسر کے ساتھ 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔

Post source : urduleaks