انٹر نیشنل

باران رحمت، مکہ میں بارش کے دوران طواف۔ زائرین دعا کرتے ہوئے آبدیدہ۔ ویڈیو دیکھیں

ریاض ۔ کے این واصف

ماہ رمضان کی ابتدا سے مملکت سعودی عرب کا موسم مسلسل غیر متوقع چل رہا ہے۔  مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں بارش کے دوران عمرہ زائرین کے طواف کے مناظر کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہیں۔

العربیہ نیٹ اور عکاظ کے مطابق عمرہ زائرین نے موسلادھار بارش کے باجود خانہ کعبہ کا طواف جاری رکھا۔ اس موقع پر زائرین نے بارش کو اللہ کی رحمت قرار دیا۔ دل کی گہرائی سے دعائیں کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے ماتحت ایمرجنسی امور اور امن و سلامتی کے محافظ ادارے کی ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے۔

حرمین انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 200 سے زیادہ انچارج اور4 ہزار صفائی کارکنان تعینات کیے۔ 500 سے زیادہ گاڑیاں صفائی کے لیے دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں پیر کو مکہ مکرمہ شہر میں مختلف مقامات پر بارش کے بعد میونسپلٹی کی ٹیمیں بارش کی نکاسی کے لیے تمام نشیبی مقامات، سڑکوں اور چوراہوں پر تعینات رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button