October 25, 2020

ہندوستان میں آیندہ سال کے پہلے سہ ماہی میں کورونا ویکسین

ہندوستان میں آیندہ سال کے پہلے سہ ماہی میں کورونا ویکسین

نئی دہلی _ 28 ستمبر ( اردو لیکس)مرکزی وزیر صحت ہرشوردھن نے کہا کہ ملک میں اگلے سال کے پہلے سہ ماہی میں کورونا ویکسین آنے کا امکان ہے ۔ وہ آج دہلی میں ایک آئی سی ایم آر پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں تین قسم کی ویکسین کا انسانوں پر تجربہ کیا جا رہا ہے۔ وزیر نے بتایا کہ کوڈ  ’19 ویکسین کے لئے ایک آن لائن پورٹل بھی شروع کیا تھا۔ اگر آپ آن لائن پورٹل پر جاتے ہیں .. تو ملک میں اس وقت جاری ویکسینیشن ٹرائلز سے متعلق تمام معلومات دستیاب ہوں گی۔انہوں نے ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔

Post source : urduleaks