نیشنل

8 نومبرکو سال کا آخری چاند گہن

نئی دہلی: جاریہ سال کا آخری مکمل چاند گہن 8 نومبر کو ہوگا لیکن یہ ہندوستان میں جزوی طور پر نظر آئے گا۔ متعلقہ محکمہ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجندر پرکاش گپتا کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال کا آخری مکمل چاند گہن 8 نومبر کو ہوگا اور یہ گہن جزوی طور پر ہندوستان میں نظر آئے گا۔چاند گہن پیر کی دوپہر 2 بجکر 38 منٹ پر شروع ہوگا اور اس کا درمیانی وقت 4 بج کر 29 منٹ ایک سیکنڈ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مکمل چاند گہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button