تلنگانہ

تلنگانہ سے ادائیگی حج کے لئے 3743 عازمین کا انتخاب _ ضلع وار اساس کی فہرست دیکھیں

حیدرآباد _ یکم اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ سے اس سال حج کی ادائیگی کے لئے 3743عازمین کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے عمل میں آیا۔ تلنگانہ حج کمیٹی کے ذرائع کے مطابق اس سال ریاست سے 8 ہزار سے زائد افراد نے حج کے لئے درخواستیں داخل کی تھی تاہم ان میں سے صرف 3743 کا انتخاب ہوا ہے

سب سے زیادہ عازمین کا انتخاب حیدرآباد ضلع سے 852  اور سب سے کم بھوپال پلی ضلع سے صرف 6 عازمین کا انتخاب ہوا ہے جبکہ دو اضلاع سرسلہ اور ملگو سے ایک بھی عازم حج کے لیے منتخب نہیں ہوئے ۔

منتخب عازمین کی ضلع واری تفصیلات کے لئے  نیچے لال رنگ میں دئے گئے قرعہ کی لنک کلک کریں

Qurrah

متعلقہ خبریں

Back to top button