جنرل نیوز

بچوں کو اسلامی تعلیمات سے واقف کروانا وقت کی اہم ضرورت _ جگتیال میں جماعت اسلامی کے کنونشن سے جناب ابراہیم علی حسن اور دیگر کا خطاب

جناب ابراہیم علی حسن  حال مقیم کینیڈا  نے جماعت اسلامی ہند شاخ جگتیال کی جانب سے  اے آر فنکشن ہال میں منعقدہ ایک روزہ فیملی کنوینشن سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام  تلوار کی زور سے نہیں پھیلا ۔بلکہ اسلامی تعلیمات اور مسلمانوں کے اخلاق سے پھیلا ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے آج اسلام کو پوری دنیا میں پھیلایا  ہے۔ اب ہم سب کو ملکر اسلام کی دعوت دینی چاہیے ۔اور رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عوام تک پہنچانا ہے۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیٹ پر پھتر باندھ کر دین کی دعوت کیلئے کام کیا ۔نبی ﷺ کی زندگی اور صحابہ اکرام کی زندگی آپ کے سامنے ہیں ۔ہم اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم دلانے کیلئے فکر مند ہیں ۔لیکن اسلامی تعلیمات سے واقف کروانا مناسب نہیں سمجھتے ۔ انسان اپنی زندگی بہتر سے بہتر بنانے کیلئے فکر مند ہے ۔لیکن آخرت کی تیاری کرنے میں فکر مند نہیں ہے ۔ہمیں بدلنے کی ضرورت ہے ۔نبی ﷺ  کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے ۔جماعت اسلامی کا مقصد اللہ کے حکم کے مطابق زندگی گزارنا ہے ۔جماعت اسلامی کا ایک نصب العین ہے۔دین کی دعوت دینا جماعت کا کام ہے۔جماعت اسلامی ہند کے تحت خدمت خلق کے کاموں کو انجام دیا جا تا ہے ۔جماعت کی جانب سے بلا سودی نظام کا قیام اور ہاسپٹلوں کا قیام ۔مدرسوں کا قیام دیگر چاریٹیبل کاموں کو انجام دیا جا تاہے۔مستحق اور غریب افراد کی امداد کرنا۔کئ سیلابی صورتحال کے موقع پر جماعت اسلامی ہند نے اپنی خدمات کو انجام دیا ہے ۔آج کئ افراد جماعت اسلامی کیلئے اپنی زندگیوں کو وقف کر دیا ہے۔ ایک انگریز صحافی نے کہا کہ اگر مسلمان اسلام پر مکمل عمل پیرا ہوجاے تو اسلام مزید تیزی کے ساتھ پھیلے گا۔آج امت مسلمہ اسلام کو اپنا مقصد بنانے کے بجائے۔اپنے اونچے اونچے مکانوں کی تعمیر۔شادیوں میں بیجا اخراجات کرنا ایک دوسرے کے مقابلے غیر اسلامی رسومات پر بیجا اخراجات کرنا آج ہماری زندگی کا مقصد بن گیا ہے۔

 

شیخ اسحاق علی صاحب ناظم ضلع پداپلی نے کہا کہ اپنے اندر تقوح اختیار کر و۔اللہ سے ڈرو ۔۔اور ہم نے آخرت کیلئے کیا تیاری کی ہے ۔ اپنی زندگی کا جائزہ لینا چاہیے ۔ہمیں۔ آخرت کی فکر کرنا چاہتے ۔یہ زندگی عارضی ہے۔۔مومن کا اصل ٹھکانہ آخرت ہے۔لیکن ہم اس کی فکر نہیں کر رہے ہیں ۔انسان اپنے پیدا کرنے والے کو بھول جاتاہے ۔۔تو اللہ بھی ہمیں گمراہی کے اندر بھٹکنے کیلئے چھوڑ دیتا ہے ۔ انسان کی اصل کامیابی وہ ہے جو دوزخ سے بچنے اور جنت میں داخل ہونے کیلئے فکر کریں۔قران کامیابی کا تصور پیش کرتاہے ۔آج ہم دنیاوی زندگی کے اندر مشغول ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم اصل کامیابی کیلئے فکر کرنی چاہیے ۔اپنے اندر جو بھی صلاحیت ہے وہ اللہ کے دین کیلئے لگائے ۔اپنی ساری مصروفیات کو ترک کر کے نماز پڑھنا چاہیے ۔ہم اس تحریک کیلئے وقت لگانے کی ضرورت ہے ۔آج ہم صرف اپنے ذاتی کاموں اور افراد خاندان کیلئے وقت نکالتے ہیں ۔لکین جماعت اسلامی کے تحریک کاموں کیلئے نہیں نکالتے ہیں ۔جماعت سے مضبوط تعلق رکھنے کی ضرورت ہے ۔جماعت کی اصل طاقت اس کے ارکان و کارکنان ہے ۔جب تک آپ تمام جماعت کیلئے وقت نہیں لگائے گئے ۔تو کیسے تحریک کا کام ہوگا۔اپنے اصلاح کی کوشش کریں۔او ر جماعت کے کاموں میں جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔آج ہماری حالت عام لوگوں کی طرح ہو رہی ہے ۔ہم جماعت کے نصب العین سے تعلق ختم کر رہے ہیں ۔ جو شخص ناجائز طریقے سے دولت کماتے ہیں وہ شخص کبھی سکون سے نہیں رہتا۔ ہمیں دنیا کی زندگی کے بجائے ۔ آخرت کی فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

جناب عماد الدین عمیر امیر مقامی جماعت اسلامی جگتیال نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کتنا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلیمات پر عمل کر رہے ہیں ۔ہمیں چاہیے کہ ہم جان سے زیادہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کریں۔ان کی تعلیمات کو عوام سے واقف کروایا جائے ۔ہمیں سیرت کا مطالعہ کرنا چاہیے ۔اج ہم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور زندگی سے واقف نہیں ہے ۔رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلق سے غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہے ۔جب تک ہم انکے تعلق سے واقفیت حاصل نہیں کر سکتے ۔کیسے غلط فہمی پہلانے کو واقف کرواینگے ۔کامیابی ان لوگوں کو ملے گی جو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرینگے ۔رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلق سے متنازع بیان کرنے پر ہم برداشت نہیں کر سکتے ۔لیکن اللہ کے رسولِ کے طریقے زندگی اختیار کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں

اس موقع پر جناب محمد شعیب الحق طالب ریاستی صدر ادارے ادب اسلامی ہند ۔جناب محمد عماد الدین عمیر امیر مقامی جماعت اسلامی جگتیال ۔ شیخ اسحاق علی ناظم ضلع پداپلی ۔محمد منیم الدین ۔سید سمیع الرحمن۔ خواجہ صلاح الدین۔ خلیل عباسی۔ منیب الحق عامر۔ عبدالقدیر ۔ ادیب الحق کے علاؤہ مرد اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button