جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں نوجوان کا قتل

حیدرآباد: چندرائن گٹہ علاقہ میں ہفتہ کی رات دیر گئے ایک 25 سالہ نوجوان کا چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔مقتول کی شناخت ابوبکر عمودی کے طو ر پر کی گئی ہے، بارکس کے رہنے والے عبدالرحمن نے مبینہ طور پر چاقو سے وار کر کے عمودی کا قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ان دونوں کے درمیان اختلافات تھے۔ عبدالرحمن نے کل رات عمودی کو  بات کرنے کیلئے بلایا اور اس پر تیز دھار ہتھیار سے وار کیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی ڈی سی پی ساؤتھ زون پی سائی چیتنیا نے مقام واقعہ کا دورہ کیا پولیس نے حملہ آور کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button