تلنگانہ

شہر میں مرکزی میلاد جلوس نکالا جائے گا _ تاریخ اور وقت کا متعاقب اعلان۔ خانقاہ شطاریہ میں علماء، مشائخ کے اجلاس کا انعقاد

حیدرآباد۔ 12 ستمبر (پریس نوٹ) میلادمصطفیٰؐ کے موقع پر شہر حیدرآباد میں عیدمیلاد جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ اس موقع پر مسلمانوں کی جانب سے مرکزی میلاد جلوس اہتمام کے سا تھ نکالا جاتا ہے۔ گذشتہ 16برسوں سے جلوس کا احیاء کیا گیا۔ اس سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے اس سال بھی مرکزی میلادجلوس نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

شہر حیدرآباد کی مختلف خانقاہوں سے تعلق رکھنے والے مشائخ عظام، علماء کرام، سنی تنظیموں کے ذمہ داران کا ایک اجلاس آج قبل نماز عصر خانقاہ شطاریہ دبیرپورہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر اس بات کا فیصلہ کیاگیا کہ مرکزی میلادجلوس اور دیگر سرگرمیوں کے لئے مرکزی میلادجلوس کمیٹی حیدرآباد کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

 

اس کے صدر کے طور پر مولانا سید غلام غوث شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ کو منتخب کرلیا گیا اور بہ حیثیت معتمد مولانا سید قادر محی الدین قادری زرین کلاہ جنید پاشاہ کا انتخاب عمل میں آیا۔ مرکزی میلادجلوس کو حسب سابق اہتمام کے ساتھ منعقد کرنے کے لئے جلوس کے کنوینر کے طور پر مولانا حافظ محمد مظفر حسین خان قادری بندہ نوازی کو منتخب کیا گیا جبکہ جوائنٹ کنوینر کے طور پر مولانا سید آل رسول قادری الموسوی الجیلانی حسنین پاشاہ کو منتخب کرلیا گیا۔

 

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں امن و امان کی برقراری کے ساتھ عقائد اور جذبات کا بھی احترام کیا جائے گا اور شہر میں مرکزی میلاد جلوس نکالا جائے گا۔ اس کے کامیاب انعقاد کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ آئندہ اجلاسوں میں مزید علماء ومشائخ اور سنی تنظیموں کو اس میں شامل کرکے اتحاد کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ جلوس کی تاریخ اور وقت کا متعاقب اعلان کیاجائے گا۔ اجلاس میں مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ‘ مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری‘ مولانا سید سیف اللہ حسینی الباقری سیف پاشاہ‘ مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری‘ مولانا مفتی محمد انوار احمدقادری‘ مولانا سید ابراہیم قادری فاروق پاشاہ زرین کلاہ‘ مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ‘ مولانا سید عبدالمعز شرفی‘ مولانا سید ندیم اللہ حسینی‘ مولانا سید وصی اللہ حسینی نظام قادری‘ مولانا سید لیاقت حسین رضوی المدنی مختار پاشاہ‘ مولانا سید سعد الدین احمد قادری‘ مولانا سید احمد محی الدین نوری‘ مولانا سید مرتضی قادری کاشف پاشاہ زرین کلاہ‘ مولانا سید عبد الرؤف حسینی بغدادی‘ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری‘ مولانا سید نظام الدین ہارونی‘ مولانا سید حسین پاشاہ مخدومی‘ مولانا اسلم حسین حافظی‘ مولانا جواد پاشاہ ثانی (کٹل منڈی)‘مولانا صوفی سیف احمد یافعی‘ مولانا ذاکر علی دانش ایڈوکیٹ‘ مولانا سید لطیف قادری‘مولانا سید گیسودراز حسینی (درگاہ حسین شاہ ولیؒ)‘ مولانا میر فراست علی شطاری‘مولانا مکرم پاشاہ قادری تخت نشین‘ مولانا فرید الدین سہروردی پہاڑی شریف‘مولانا شجاع الدین نواب شاہد فریدی کے علاوہ مختلف تنظیموں کے ذمہ داران اور خانقاہوں کے نمائندے شریک تھے۔

 

اجلاس کا آغاز مولانا قاری سید شاہ ندیم اللہ حسینی کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ آخر میں مولانا سید ابراہیم قادری زرین کلاہ فاروق پاشاہ کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button