نیشنل

ہندوستان کی سیاست کا بدترین دن _ نتیش کمار نے پھر چھوڑا سیکولر جماعتوں کا ساتھ ، بی جے پی کے ساتھ دوبارہ اتحاد کرنے کا لیا فیصلہ

نئی دہلی _ ہندوستان کی سیاست کا آج انتہائی بدترین دن ثابت ہوا ہے جہاں آج نتیش کمار نے بہار کے چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔دو سال تک سیکولر جماعتوں کے ساتھ رہنے کے بعد دوبارہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ لیا ہے اتوار کو پٹنہ میں ہوئی جے ڈی یو لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں پارٹی ارکان اسمبلی نے نتیش کمار کو کوئی بھی فیصلہ لینے کا اختیار دیا جس کے بعد نتیش کمار نے استعفیٰ سے متعلق یہ فیصلہ کیا۔

 

نتیش کمار نے ارکان اسمبلی کی میٹنگ کے فوراً بعد راج بھون گئے اور اپنا استعفیٰ گورنر کے حوالے کردیا ۔ گرینڈ الائنس حکومت کے استعفیٰ کے بعد بہار میں نئی ​​حکومت کے قیام کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ نتیش کمار تقریباً 2 سال بعد ایک بار پھر اپنے پرانے گھر یعنی این ڈی اے میں جا رہے ہیں اور بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنا رہے ہیں۔ نتیش کمار نے اگست 2022 میں گرینڈ الائنس حکومت میں چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا تھا

 

۔گورنر کو استعفی پیش کرنے کے بعد نیتش کمار نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ چند دنوں سے کچھ اچھا نہیں چل رہا تھا اس لئے انھوں نے مختلف افراد سے رائے لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے اور نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر وہ لوگ آج ہی ملنا چاہتے ہیں تو نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو مزید انتظار کرنے کا مشورہ دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button