نیشنل

شادی کی بارات کے رقص میں فائرنگ _ ایک شخص کی موت

بھوپال _ 23 فروری ( اردولیکس ڈیسک) شادی کی بارات میں رقص کے دوران ہوئی فائرنگ میں ایک باراتی کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع میں کانگریس کے ایک  بلاک صدر کے بیٹے کی شادی میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر  معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق، شادی کی بارات میں رقص کے دوران پہاڑکلا  گاوں کے رہنے والے رام نواس  (55) کی دائیں ٹانگ کے ٹخنے کے نیچے گولی لگی ۔ باراتیوں نے  زخمی رام نواس  کو اسپتال لے گئے، لیکن زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔

 

ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ گولی کس کی بندوق سے چلائی گئی۔ اس واقعہ کے بعد شادی کی تقریب میں اچانک غم کی لہر دوڑ گئی اور شادی میں شریک  مہمان،  اور کانگریس لیڈر ضلع اسپتال پہنچ گئے۔ نعش کا پوسٹ مارٹم کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس معاملے کی باریک بینی سے تفتیش کر رہی ہے۔

ہردہ کے ایس پی منیش کمار اگروال نے کہا کہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ واقعہ کے فوری بعد اس شخص کو ضلع اسپتال لایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ شادی میں شامل گواہوں اور ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button