October 24, 2020

نیٹ امتحان کے نتائج جاری _ شعیب آفتاب کو قومی سطح پر پہلا رینک

نیٹ امتحان کے نتائج جاری _ شعیب آفتاب کو قومی سطح پر پہلا رینک

حیدرآباد _16 اکتوبر ( اردو لیکس) ملک بھر کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لئے منعقدہ نیٹ امتحان کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ قومی امتحانات ایجنسی (این ٹی اے) نے جمعہ کی شام  نتائج جاری کیے۔   قومی اہلیت ٹیسٹ 13  ستمبر کو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسز (2020-21) میں داخلے کے لئے ملک بھر میں منعقد ہوا تھا۔ اس ٹیسٹ میں 14.37 لاکھ سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔یہ ٹیسٹ 3،862 مراکز میں منعقد ہوا تھا نیٹ امتحان میں اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ شعیب آفتاب کو قومی سطح پر پہلا رینک حاصل ہوا ہے جنھوں نے تمام 720 نشانات میں 720 نشانات حاصل کئے۔

Post source : urduleaks