نیشنل

دو لڑکیوں کے ساتھ خطرناک بائیک اسٹنٹ کرنے والا فیاض قادری گرفتار

ممبئی _ 3 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) ممبئی پولیس نے  چلتی بائک پر دو لڑکیوں کے ساتھ خطرناک اسٹنٹ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ جس کو تین دن قبل سوشل میڈیا  میں  دو لڑکیوں کے ساتھ بائیک اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس میں ایک لڑکی بائیک پر آگے اور دوسری پیچھے بیٹھی ہوئی ہے۔پولیس نے اس کرتب میں تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا تاہم نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ جس کی شناخت روڈی شیٹر فیاض قادری کی حیثیت سے ہوئی ہے

 

ممبئی کی باندرہ کرلا کمپلیکس پولیس نے ان تینوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 279 (ریش ڈرائیونگ) اور 336 (زندگی کو خطرے میں ڈالنے) کے ساتھ ساتھ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ممبئی ٹریفک پولیس نے ٹوئٹر پر لکھا بی کے سی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ جن میں ایک کو گرفتار کیا گیا ہے باقی دو لڑکیوں کی تلاش جاری ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button