جنرل نیوز

جگتیال سٹی جمعیتہ علماء ہند کی جانب سے گستاخ راجہ سنگھ کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج

جگتیال _ حیدرآباد کے حلقہ گوشہ محل کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی جانب سے شان رسالت میں گستاخی کرتے ہوئے تمام عالم اسلام کی دل آزاری کی گئی جس کے خلاف حافظ خواجہ عقیل الدین جگتیال صدر سٹی جمعیتہ علماء ہند کی قیادت میں ایک وفد نے منگل کے روز بعد نماز عصر ٹاون پولیس اسٹیشن پہنچ کر ٹاؤن انسپکٹر کیشور ملاقات کرتے ہوئے گستاخ رسول رکن اسمبلی گوشا محل راجہ سنگھ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت پیش کی ۔اس موقع پر حافظ شمس الدین تبریز۔ حافظ عابد۔حافظ زبیر خان ۔حافظ ظفر ۔مولانا ذاکر ۔مفتی یونس خان ۔حافظ خواجہ عمران ۔محمد آصف ۔حافظ علی۔و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button