جنرل نیوز

تحفظ ختم نبوت شاخ کھمم کے زیر انتظام مدرسہ اسلامیہ امداد العلوم میں ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورک شاپ

عقیدہ کے بگڑنے سے ایمان رخصت ہوجاتاہے ایمان کے لٹیروں اور باطل جماعتوں سے امت کو چوکنا رہنے کی ضرورت مسلمانوں کے لیے ایمان ہی متاع عزیز ہے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت شاخ کھمم کے زیر انتظام مدرسہ اسلامیہ امداد العلوم کھمم میں ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورک شاپ سے مولانا ارشد علی قاسمی مولانا عبدالقوی مولانا انصاراللہ قاسمی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

 

مہمان علماء کرام نے ایک روزہ ختم نبوت ورک شاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ کے بگڑنے سے ایمان خارج ہوجاتا ہے موجودہ پرفتن دور میں ایمان کے لٹیروں اور باطل جماعتوں سے مسلمانوں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے آج مسلمانوں کو گمراہ کرنے اور مسلمانوں میں اختلاف پیدا کرنے کے لئے باطل جماعتیں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے موجودہ پرفتن دور میں مسلمانوں کی یہ ذمداری ہے کہ اپنے ایمان کی حفاظت ایمانی لٹیروں سے کرنا اشد ضرورت ہے ایک ایمان والے کے لیے سب سے قیمتی شئ ایمان ہی ہے آج ختم نبوت پر ڈاک ڈالنے کی ناپاک کوشیش کی جارہی ہے مسلمان ہر چیز کو برداشت کر سکتا ہے مگر ختم نبوت پر ڈاک کو برداشت نہیں کر سکتا اج موجودہ حالات میں مسلمانوں کے درمیان چند شرپسند عناصر اور شیطانی صفت کے حامل جدید فتنوں اور نئ ناموں کے ساتھ مثلاً شکیل بن حنیف فتنہ فیاض فتنہ گوہر شاہی کے ذریعے مسلمانوں کے ایمان پر ڈاک ڈالنے کی ناپاک کوشیش میں لگے ہوئے ہیں آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان اپنے عقیدے اور دینی معاملات میں علماء کرام سے رجوع ہوں عقیدے کے بگڑنے سے ایمان رخصت ہو جاتا ہے مکار اور دجال قسم کے لوگ ایمان پر ڈاک ڈالنے کی ناپاک کوشیش کرتے ہوئے اپنے آپ کو دنیا کے اندر ہی جہنم رسید کر رہے ہیں مسلمانوں کے لیے سب سے اہم چیز ایمان ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے ایمان کا محاسبہ کرتے ہوئے اللہ سے دعا مانگتے رہے

 

اس موقع پر مفتی جلال الدین قاسمی مولانا وجہ الدین قاسمی نے بھی خطاب کیا اجلاس کی نگرانی مولانا سعید احمد قاسمی صدر جمعیت العلماء کھمم نے کی ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورک شاپ میں ضلع کے علماء وحفاظ کے علاوہ کالجوں کے طلبہ کی بی کثیر تعداد موجود تھی مولانا عبدالقوی کے دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا مولا عبدالستار قاسمی سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت کھمم نے کلمات تھے تشکر اداکیے

متعلقہ خبریں

Back to top button