جنرل نیوز

بھینسیہ شہر کے بھٹی گلی اور ذولفغار گلی میں کمیونیٹی رابطہ کےتحت کارڈن سرچ آپریشن

بھینسیہ (نامہ نگارافروزخان)بھینسیہ ایڈیشنل ایس پی کرن کھیر کی ہدایت پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں بھینسیہ شہر کے بھٹی گلی اورذولفغارگلی میں محکمے پولیس کی جانب کمیونٹی رابطہ کے تحت سرکل انسپیکٹر پراوین کمار کی نگرانی میں کارڈن سرچ آپریشن کیا گیا۔اس موقع پرمحکمہ  پولیس کی جانب سے تمام گاڑیوں کے دستاویزات کی جانچ کی گئی۔

دستاویزات کی عدم موجودگی کی صورت میں 79 ٹووہیلرس کوضبط کیاگیا۔اس موقع پربھینسیہ ایڈیشنل ایس پی کرن کھیرنے میڈیا سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ بھینسیہ سرکل انسپیکٹر پراین کمار کی نگرانی میں بھینسیہ شہرکے بھٹی گلی اورذولفغار گلی میں کارڈن سرچ آپریشن کیاگیا۔اس موقع پرگاڑیوں کےدستاویزات کی جانچ کی گئ ساتھ ہی غیرقانونی گھٹکھے کی بھی تلاش کی گئ۔گاڑیوں کےدستاویزات نہ ہونے کی صورت میں (79) ٹو وہیلرس کوپولیس کی جانب سے ضبط کیاگیا۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے عوام سے بات چیت کرتےہوئے دوسرے مقامات سے آئےہوئے اجنبی لوگوں کی بار میں بھی جانکاری حاصل کی گئی۔مزیداس موقع پرانہوں نےبتایا کہ ابھی دو تین دن میں گنیش تہوار آنےوالا ہے جس کے پیش نظربھینسیہ پولیس کی جانب سے پوری تیارکی جاچکی ہے بلکہ اس کے لیے یہاں بٹالین فورس موجود ہے۔

اس کےعلاہ دوسرےاضلاع سے بھی پولیس کوطلب کیاجارہاہے تاکہ بھینیہ شہرمیں کوئی ناگہانی واقعہ پیش نہ آسکیں۔بعدازاں انہوں نے بھینسیہ شہرکےتمام لوگوں سے اپیل کرتےہوئے کہاکہ بھینیہ شہرمیں امن کی فضاء کوبنائے رکھنےمیں محکمہ پولیس کا تعاون کرنے کوکہا اور کہاکہ گنیش تہوار کےپیش نظرصرف محکمہ پولیس کی جانب سے 700 واٹس کےدواسپیکروں کی اجازت دی جائےگی۔ڈی جے ساونڈ سیسٹم کی قطعی اجازت نہیں دی جائےگی۔آگرکوئی اس کےبرخلاف ڈی جے ساونڈ سیسٹم یا زائد اسپیکرس کواستعمال کرتا ہے توپولیس کی جانب سے اس پرسخت قانونی کاروائی کرنےکا انتباہ دیا۔اس موقع پرانہوں نےتمام ہی گنیش منڈلیوں کےذمےداران سے خواہش کی کہ وہ پولیس کی جانب سے دی جارہی تمام شرائط پرعمل کریں۔اس موقع پربھینسیہ سب انسپیکٹر ہنمنلو۔درشن سرینواس.وکرم کےعلاوہ پولیس جوانوں کی کشیرتعدادموجودتھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button